ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد دیناکرن کا الیکشن کمیشن سے سوال؛ ڈالے گئے ووٹ پارٹی کو کیوں نہیں ملے ؟

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد دیناکرن کا الیکشن کمیشن سے سوال؛ ڈالے گئے ووٹ پارٹی کو کیوں نہیں ملے ؟

Mon, 27 May 2019 00:13:24    S.O. News Service

نئی دہلی26مئی (آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں  ا ی وی ایم پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر غور کرنا چاہئے۔ اب  اے ایم ایم کے دناکرن کے نے ای وی ایم (EVM) کو لے کر نشانہ لگایا ہے، تاہم انہوں نے ای وی ایم کا نام نہیں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ ہمارے کئی حامیوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا تھا، لیکن ان کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہوئے، ایسی مثالیں ہیں جہاں ہماری پارٹی کے لئے کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ یہ کس طرح ممکن ہو سکتا ہے؟  انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اس معمہ کو حل کریں اور ہمیں بتائیں کہ ایسا کیوں کر ممکن ہے۔ دیناکرن کا کہنا ہے کہ وہ  عدالت میں نہیں جا ئیں گے کیونکہ  اُن کے  پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم بوتھوں کی معلومات  جمع کر رہے ہیں  اس کے بعد الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں گے۔ 
 


Share: